شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کا تعلق ہے

ریاست بچانے کے حلف کی پاسداری کے خاطر عوامی مارچ میں شر کت کررہے ہیں
ہم پرعزم ہیں اور شہادت کے جذبے کے ساتھ اسلام آباد جارہے ہیں
معصوم شہریوں سمیت دو صحافیوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں
ملک یاسرکی عوامی مارچ میں شر کت کے لیے روانگی کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈ نٹس موومنٹ (MSM) ضلع سرگودھا کے صدر ملک یاسر اور تحصیلی صدر ظہیر افضل نے سرگودھا سے عوامی مارچ میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کوئٹہ میں معصوم شہریوں سمیت دو صحافیوں کے قتل کی پرزور مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر باشعور پاکستانی جانتا ہے کہ دہشت گردوں کے فکری نظر یاتی سپورٹرز اسمبلیوں میں موجود ہیں حکومت فقط ا پنے اقتدار کو طول د ینے کے لیے ان دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں کر رہی کیونکہ جب بھی ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کر نے لگتے ہیں تو ان کے اتحادی جو اپنی دہشت گرد تنظیموں کے تحفظ کی خاطر اصولوں کو قربان کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ ہیں وہ علیحدہ ہو نے کی د ھمکی دے د یتے ہیں جس کے بعد حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کر نے سے قاصر نظر آتی ہے ۔ عوامی مارچ میں اگر لوگوں کی جانیں گئیں تو اس کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جو چند ووٹوں کی خاطر دہشت گردوں کو اپنی بغل میں لیے پھرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ عوامی مارچ میں شر کت کے موقع پر اپنی جان کی بازی ہار سکتے ہیں لیکن اپنے قائد سے کیے گئے وعدے اور ریاست بچانے کے حلف کی پاسداری کے خاطر عوامی مارچ میں شر کت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں تحر یک منہاج القرآن کی مخالفت کرنے والوں سے صرف ایک بات پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر اس مارچ کے پیچھے امر یکہ، فوج یا کوئی بھی طاقت ہوتی تو سب کچھ کرتے لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی اور اپنے لاکھوں کارکنان کی زندگیاں داؤ پر نہ لگاتے کیونکہ امریکہ، فوج یا کوئی بھی بیرونی قوت سب کچھ دے سکتے ہیں لیکن دوبارہ زند گی نہیں دے سکتے۔ ہم شہادت کے جذبے کے ساتھ اسلام آباد جارہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری سے کوئی دنیاوی یا ذاتی مفاد کی خاطر نہیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ر ضا کا تعلق ہے اگر کو ئی د یناوی مفاد ہوتا تو برسراقتدار کسی جماعت سے وابستہ ہو تے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top